سیاسی جماعتیں ملکی مفاد کیلئے مل کر کام کریں،جہانگیرترین 

Nov 03, 2023 | 20:10 PM

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی مفاد کیلئے مل کر کام کریں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کا حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ لوگوں کی اکثریت مایوسی کاشکار ہے ۔بطور مسلمان ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ہمیں اللہ پرپورا یقین رکمنا ہے عوام نے امید کا دامن پکڑے رکھنا ہے ۔ماضی میں کئی اچھے کام ہوئے مگر کئی ادھورے رہ گئے ۔موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم سب ملکر آگے بڑھیں۔سیاسی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ملکی مفاد کیلئے سب ملکر کام کریں ۔

جہانگیرترین کا کہنا تھاکہ ہمیں سپرسٹار کی نہیں،سپر سسٹم کی ضرورت ہے۔شخصیات نہیں،عوام اور ملک سب سے اہم ہے ۔فوج ہماری محافظ ہے،ہمیں فوج کو اور مضبوط کرنا ہوگا ۔ہماری فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے ،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کاکہنا تھاکہ ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کرنا چاہتے جو پورا نہ کر سکیں۔ہم آپ سے وہی وعدہ کریں گے جنہیں ہم پورا کر سکیں۔عوام کیلئے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا ۔عہد کریں کہ سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچیں گے ۔باہمی جھگڑوں اور الزام تراشیوں کے بجائے ہم ہنسی خوشی آگے بڑھیں۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھاکہ شاندار استقبال پرسب کا مشکور ہوں،جتنی محبت سے آپ نے استقبال کیا اس سے دل جیت لئے۔الیکشن کااعلان ہوگیا یہ لوگ پھر موقع مانگنے آئیں گے7بار پنجاب میں حکومت دی ،8ویں بار کس منہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہو؟پوچھنا 7بار تو موقع دیا ہے اور کتنے مواقع چاہئیں؟

عبدالعلیم خان کا ن لیگ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ ان لوگوں نے 7بار جھوٹے وعدے کئے۔عوام کو معلوم ہے کون مخلص اور کون ڈرامے کررہاہے۔اب کی بار ان لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے ۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ تبدیلی سرکار نے جتنی کرپشن کی کسی اور نے نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے 10بار بزدار کو لاؤں گا ۔کہتے تھے بزدار تبدیلی کا چہرہ ہے ،آج کہاں ہے بزدار ؟

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھاکہ 2018میں پیٹرول کی قیمت 95روپے لیٹر تھی ۔آج پیٹرول کی قیمت 290روپے لیٹر ہے ۔2018میں بجلی کی قیمت 11روپے فی یونٹ تھی ۔آج بجلی کا فی یونٹ 60روپے کا ہے ۔290روپے لیٹر والا پیٹرول 140روپے لیٹر ملے گا ۔بجلی بل آرہے ہیں وہ جان نکالنے کیلئے کافی ہیں۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے جلسے کے دوران عوام کو خوشخبری بھی سنائی ان کاکہنا تھاکہ موقع ملا تو عوام کو 300یونٹ تک بجلی فری فراہم کریں گے۔غریب کے بل حکومت ادا کرے گی ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھائیں گے۔بجلی کے بل بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے ادا کریں گے۔موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر دیں گے۔کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔بیروزگار نوجوانوں کو قرضہ دیں گے۔بغیر سود اور آسان اقساط پرقرضہ دیں گے۔

 عبدالعلیم خان کاکہنا تھاکہ جب تک مستحکم پاکستان نہیں بنائیں گے ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا ۔نوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہوگا ۔بیروزگارنوجوانوں کیلئے نئی فیکٹریاں بنائیں گے۔خواتین کو گھروں میں بیٹھ کرروزگار مل سکے گا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-03/news-1699025390-4919.mp4

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ایک کارڈیالوجی ہسپتال بنائیں گے۔حافظ آباد میں ایک کڈنی ہسپتال بنائیں گے۔ یہاں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کاہے۔موقع ملا تو ہر گھر میں صاف پانی پہنچائیں گے۔ہر یونین کونسلز میں فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔

 عبدالعلیم خان نے عمران خان کو بھی سخت تنقید کانشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھاکہ جیل میں بیٹھے شخص نے جہانگیرترین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا بڑا بیوقوف تھا ۔فائدہ اٹھانے کے بجائے جہانگیرترین کے بچوں پر کیس بنوائے۔

مزیدخبریں