ایک نیوز :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں میں کمی کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
Nov 03, 2023 | 20:03 PM