ایک نیوز :تحریک لبیک پاکستان نے 5 نومبر کواسلام آباد میں طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔ فلسطینی عوام کو پاکستان سے بہت امیدیں ہیں۔
رہنما ٹی ایل پی نے اعلان کیا کہ 5 نومبر کو طوفان الاقصیٰ مارچ کریں گے، فیض آباد سے ڈی چوک تک مارچ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں اب تک 9 ہزار227 فلسطینی شہید ہوچکےہیں۔پاکستانی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینوں پر مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔