ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ9مئی کے ملزمان کے 10مقدمات کے چالان دوبارہ جمع کرادیئے گئے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے7چالانوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ ججز کو سماعت کیلئے بھجوادیا۔
اے ٹی سی ایڈمن جج نے4 مقدمات کے چالانوں کو ارشد جاوید کی عدالت میں بھیج دیا ۔ایڈمن جج نے تین مقدمات کے چالانوں کو اپنے پاس سماعت کے لیے مقرر کرلیا ۔جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کے دونوں مقدمات کو سماعت کے لیے مارک تاحال نہیں کیا گیا۔
کلمہ چوک کینٹر جلانے ،مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے چالان سماعت کے لیے پیش ہوئے ۔
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے باہر گاڑی جلانے کے مقدمے کے چالان کو بھی پیش کیا گیا۔