بھارتی پنجاب میں کھیتوں کو لگنے والی آگ نے لاہور کی فضاکو آلودہ بنادیا

Nov 03, 2023 | 18:23 PM

ایک نیوز :ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ لگانے کے واقعات میں اچانک اضافے کو اسموگ کی وجہ قرار دے دیا۔

 ماہرین ماحولیات کے مطابق شمالی ہندوستان اور پاکستانی پنجاب میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک ہوگیا ہے،لاہور اور پنجاب میں اسموگ میں بے انتہا اضافے کی وجہ سامنے آگئی ہے، ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب میں اسموگ کی وجہ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ناسا سیٹلائٹ کی تصاویر میں بھارتی پنجاب کے کھیتوں میں آگ لگانے کے واقعات میں اچانک اضافے کو اسموگ وجہ قرار دیا گیا ہے۔ناسا کے مطابق بھارت میں فصلوں کو آگ لگانے کے واقعات میں بے انتہا اضافہ ہوا، بھارتی کھیتوں میں آگ کے واقعات میں740 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے پاکستانی پنجاب میں اسموگ میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سیٹلائٹ پر جاری تصاویر نے بھارتی آلودگی کا بھی بھانڈا پھوٹ دیا ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان اور پاکستانی پنجاب میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، اسموگ سے صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہونے سے ہماری عمریں کم ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے  بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں 0 74فیصد اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ امریکی ادارے ناسا کی مستند رپورٹ کے مطابق انڈین پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں خطرناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے۔ناسا کی جاری کردہ تصویروں کے مطابق صرف ایک ہی دن میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی الارمنگ  ہے۔ناسا کی رپورٹ اور تصویریں بھارت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کواتنے بڑے پیمانے پر جلانے سے سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔لاہور میں سموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلانا ہے۔بھارت کی ماحولیاتی جارحیت کی وجہ سے لاہور میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔حکومت پنجاب سموگ سے نمٹنے کے ہر وہ اقدام کررہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سموگ کے باعث آنکھوں،سانس اور ای این ٹی کے امراض بڑھ رہے ہیں۔سموگ سے بچاؤ کے لئے عوام خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو ماسک استعمال کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں