ایک نیوز :تحریک انصاف کے پی پی 163لاہور سے ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے پارٹی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما فیاض بھٹی کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
فیاض بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، اس لیے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
شاہدرہ این اے 117 سے امیدوار وسینیئر نائب صدر سنٹرل پنجاب اکمل خان باری کل صبح 11بجے لاہور ہائی کورٹ میں وکلا کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔