غیرقانونی مقیم افراد کےانخلا سے مکانات کے کرایوں میں کمی 

غیرقانونی مقیم افراد کےانخلا سے مکانات کے کرایوں میں کمی 
کیپشن: Reduction in house rents due to eviction of illegal residents

ایک نیوز :ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افراد کے انخلا کے بعد 50ہزار رینٹ پردیئے جانے والے مکانات اب 25ہزار کرایے پر دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے ابتک 84 غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپس بھجوایاجاچکاہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ غیرملکیوں کے انخلا سے مزدوروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے   مختلف سیکٹرز میں کئی عرصے سے افغان باشندے مقیم تھے جس کے باعث مکان مالکان من مانے کرائے وصول کر رہے تھے۔غیرملکیوں کے انخلا سے کرایوں میں بھی کمی آئے گئی۔
 اسلام آباد کے باسیوں نے حکومت سےغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔