ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی شاداب خان کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے امکانات ہیں ۔
ذرائع کےمطابق ٹیم مینجمنٹ نے شاداب خان کامتبادل سوچناشروع کردیا،شاداب خان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد کو شامل کیاجائےگا،ٹیم مینجمنٹ شاداب کی حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد آئی سی سی سے رابطہ کرےگی۔
ذرائع کےمطابق شاداب خان کو تاحال میچ فٹنس کی کلیئرنس نہیں ملی،پی سی بی اسپنر ابرار احمد کا نام آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو دے گی،ابرار احمد نے آج چناسوامی اسٹیڈیم میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور پریکٹس کی ہے،شاداب رواں سال تیسری بار کنکوشن کا شکار ہوئے، کچھ ماہ کے آرام دینے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔