شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داری لینے سےمعذرت

Nov 03, 2023 | 17:39 PM

ایک نیوز :سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں لینے سے معذرت کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شاہد آفریدی نے بورڈ میں فوری طور پر کوئی ذمہ داری لینے سے بھی معذرت کر لی۔

شاہد آفریدی نےذکا اشرف کو بتایا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے کہنے پر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر قذافی سٹیڈیم سے واپس روانہ ہو گئے۔

 

 

مزیدخبریں