ایک نیوز :سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں لینے سے معذرت کرلی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 3, 2023
ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔
ذکا اشرف کی جانب سے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی خدمات کی تعریف۔
شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیں، ذکا اشرف۔
ہمیں… pic.twitter.com/42u2jXA8Ry
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شاہد آفریدی نے بورڈ میں فوری طور پر کوئی ذمہ داری لینے سے بھی معذرت کر لی۔
شاہد آفریدی نےذکا اشرف کو بتایا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے کہنے پر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر قذافی سٹیڈیم سے واپس روانہ ہو گئے۔