ایک نیوز :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ میچ سے قبل ہی بنگلور میں موسلادھار بارش ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق بینگلور میں کل صبح 11 بجے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ پاکستان ، نیوزیلینڈ کے درمیان میچ دس بجے شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش مختلف سپیلز میں کل میچ کو متاثر کرتی رہےگی۔
دوسری جانب بنگلور میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا تازہ ترین اسپیل بنگلور میں ایک ہفتہ کیلئے داخل ہوا ہے۔