ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری محمد سرور نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن، اعلی عدلیہ اور صدر پاکستان کا 8 فروری کو الیکشن کا اعلان خوش آئند ہے، انتخابات کے انعقاد کا اعلان ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں تمام ذمہ دار ادارے ملک میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانے میں کردار ادا کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فلیڈ میسر ہونی چاہئے، شکوک وشبہات پر مبنی الیکشن پاکستان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔