سام بینک مین فرائیڈ پرکرپٹو کرنسی ایکسچینج میں اربوں ڈالر فراڈ کی فردجرم عائد

Nov 03, 2023 | 15:48 PM

ایک نیوز: سام بینک مین فرائیڈ پر ایف ٹی ایکس کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں اربوں ڈالر فراڈ کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ جس پر انہیں 115 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ 

31 سالہ نوجوان سام بینک مین فرائیڈ  کو مین ہٹن کی ایک جیوری نے ایک ماہ تک چلنے والے مقدمے کی سماعت کے بعد تمام سات الزامات میں مجرم قرار دیا۔ اسے دسمبر میں بہاماس میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔

جب اس نے گزشتہ ہفتے گواہی دی تو اس نے ایف ٹی ایکس چلانے میں "غلطیوں" کا اعتراف کیا، لیکن اپنے صارفین کے کم از کم 10 بلین ڈالر کی رقم چوری کرنے سے انکار کیا۔

جیوری نے SBF کو سات سنگین جرائم کا مجرم پایا، جس میں صارفین کو دھوکہ دینا اور مہم کے مالیات اور منی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کی سازش شامل ہے۔

اس نے کلائنٹ کے فنڈز کو اپنے ہیج فنڈ، المیڈا ریسرچ کی طرف موڑ دیا، اس اسکیم میں اس نے FTX کی حقیقی مالی صحت کو چھپانے کے لیے وضع کیا تھا۔ اور یوں اپنے صارفین کو 26 ارب ڈالر سے محروم کردیا۔

سیم بینک مین فرائیڈ، ایک موقع پر، کرپٹو میدان میں ایک شہزادہ تھا جو تخت نشینی کے لئے تیار تھا تاہم  اب وہ  مارچ 2024 کے آخر میں طے شدہ سزا کا انتظار کررہا ہے۔ مارچ 2024 میں، جج لیوس کپلن بینک مین فرائیڈ کی سزا کی حتمی طوالت  اور پیرول کے متعلق  فیصلہ سنائیں گے۔

مزیدخبریں