لاہور:میٹرو بس ملازمین نے2 ماہ سےتنخواہیں نہ ملنےپر بسیں روک دیں

Nov 03, 2023 | 15:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:میٹرو بس ملازمین سراپا احتجاج،میٹرو بس ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بسیں روک دیں۔

تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک لاہور پر ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر سروس روک دی،ملازمین نے دونوں اطراف سے آنے جانے والی سروس کا راستہ بند کر دیا ،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ملازمین پرائیویٹ کمپنی سے لے رکھے ہیں۔

پرائیویٹ کمپنی نے 2 ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کیں،ملازمین نے میٹرو بس سروس بند کر دی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-03/news-1699006745-5098.mp4

مزیدخبریں