'چیمپیئن ہوتو ہم کیا کریں'، پولیس کا نارواسلوک: باکسرمحمد وسیم کی آرمی چیف سے اپیل

Nov 03, 2023 | 15:17 PM

ایک نیوز: اسلام آباد پولیس کی جانب سے ناروا سلوک پر ورلڈ چیمپیئن باکسر محمد وسیم نے آرمی چیف، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔ 

اسلام آباد پولیس کی رات گئے قومی ہیرو باکسر محمد وسیم کے ساتھ بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محمد وسیم کو افغان شہری سمجھ کر روک لیا۔ محمد وسیم کو ای الیون مارکیٹ میں ائیرپورٹ سے گھر آتے روکا گیا۔ محمد وسیم بیٹے کی بیماری کے باعث پاکستان واپس پہنچے تھے۔ 

ای الیون میں محمد وسیم کی گاڑی خراب ہو گئی تھی۔ محمد وسیم مکینک کی موٹرسائیکل پر مارکیٹ پانی لینے گئے تھے۔ پولیس اہلکار نے روک کر افغانی نہ ہونے کا ثبوت مانگا۔ پولیس سکواڈ نے پوچھا کہ آپ نے ماسک کیوں پہنا ہوا ہے۔ قومی باکسر نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں ورلڈ چیمپیئن باکسر ہوں۔ 

پولیس اہلکار نے کہا کہ کوئی بھی چیمپیئن ہو ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ ہماری ڈیوٹی ہے ہم ہر مشکوک کو روکیں گے۔

اپنے بیان میں باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میرے ساتھ اسلام آباد پولیس نے ناروا سلوک کیا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تعارف کروانے کے باوجود رویہ تضحیک آمیز تھا۔ 

مزیدخبریں