لیگی رہنما اویس خان لغاری اینٹی کرپشن کورٹ سے باعزت بری

Nov 03, 2023 | 14:43 PM

ایک نیوز: جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب اویس خاں لغاری اینٹی کریپشن کورٹ ڈیرہ غازی خاں سے باعزت بری ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لیگی رہنما کیخلاف کوئی الزام ثابت نہ کر سکا۔ 

بتایا گیا ہے کہ اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی بدعنوانی کا کیس بنایا گیا تھا۔ اویس لغاری کو پی ایم ایل این پنجاب کا جنرل سیکرٹری نامزد کیے جانے کے دوسرے روز ہی 3 مئی 2019 کو بےبنیاد مقدمہ میں پھنسا دیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق اویس لغاری کو " رگڑا " لگانے کے لئے جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی جیسے شفاف ادارے کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ اویس لغاری نے چار سال تک عدالتوں کی پیشیاں بھگتیں اور دلیری سے مقدمے کا سامنا کیا۔ 

اویس لغاری 2019 سے مسلسل اینٹی کرپشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہے۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سرکاری وکلاء کے کیس واپس لینے کے بیان کے باوجود پنجاب حکومت اویس لغاری کو سزا دلانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتی رہی۔

شہباز شریف کی مبارکباد: 

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس خان لغاری کو مبارک دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے۔ سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا، الحمدللہ ۔

انہوں ںے لکھا کہ پنجاب فارسٹ کمپنی جیسے ادارے کو بھی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ ثابت قدمی اور بہادری سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کرنے پر اویس لغاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اویس لغاری کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو بھی سلام ہے جنہوں نے جبر کا بہادری اور حوصلے سے سامنا کیا۔

مزیدخبریں