ایک نیوز :ڈی آئی خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق،20زخمی ہوئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
ریسکیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے ذریعے پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پٹرول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔
شہباز شریف کا جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ،زخمیوں کی جلد صحیابی کیلئے دعا بھی کی ۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرکے رہے گا۔قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔