سول ایوی ایشن نے خاتون مسافر کو 40 لاکھ مالیت کا گمشدہ قیمتی سامان واپس کردیا

سول ایوی ایشن نے خاتون مسافر کو 40 لاکھ مالیت کا گمشدہ قیمتی سامان واپس کردیا
کیپشن: Civil Aviation has returned the missing valuables worth 40 lakhs to the female passenger

ایک نیوز: پاکستان سول ایویشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو 40لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اشیاء واپس کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون مسافر ای ار 502 پرواز سے کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ مسافر لیول ٹو پر واقع بےبی چینج روم میں بیگ بھول گئی تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق خاتون سینٹری اٹینڈنٹ محترمہ صوبیہ آصف نے بیگ ملنے پر بیگ ٹرمینل مینیجر ارائیول کے حوالے کیا۔ جنہوں نے مذکورہ بیگ کو سی اے اے لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سیکشن کے آفس میں جمع کرایا۔

بتایا گیا ہے کہ بیگ میں 110 برطانوی پاؤنڈ،  22830 روپے، سونا 10 تولہ، دو موبائل اور لیڈی سوئس واچ پائی گئی۔ اگلے ہی دن اسلام آباد ایئرپورٹ سے رابطہ کرنے پر بیگ اطمینان کے بعد مسافر کے حوالے کردیا گیا۔

خاتون مسافر نے سول ایویشن عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ایمانداری کی تعریف کی۔