ایک نیوز: بھارت کے شہر نوئیڈا پولیس نے سانپوں کا خطرناک زہر برآمد ہونے پر معروف ٹک ٹاکر الوش یادو اور ان کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 9 زہریلے سانپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معروف یوٹیوبر اور بگ باس OTT2 کے فاتح ایلوش یادیو اور ان کے ساتھیوں کے قبضے سے 20 ملی لٹر خطرناک ترین سانپوں کا زہر برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ زہر’’ ریو پارٹیوں‘‘ میں نشے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کے قبضے سے 9 زہریلے سانپ برآمد ہوئے جنہیں وہ ریو پارٹیوں کے دوران استعمال کرتے تھے۔ نوئیڈا پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق ان کے قبضے سے 5 کوبرا، 1 اژدہا اور دومنہی سانپ، کے علاوہ ایک ریٹلر سانپ برآمد کیا گیا ہے۔
FIR against Youtuber #ElvishYadav and his 5 associates. Rahul, Titunath, Jayakaran, Narayan, Ravinath are currently in custody.
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) November 3, 2023
According to the FIR, 20 ml of Snake venom, 9 poisonous snakes were found from them ( 5 cobra, 1 python, 1 two-headed snake, 1 Rat Snake). According… pic.twitter.com/3ZQKtkEFpn
ریو پارٹی کے خلاف شکایت بی جے پی ایم پی مانیکا گاندھی کی این جی او نے درج کروائی تھی جو کافی عرصے سے الوش یادو کے خلاف کیس کی پیروی کر رہی تھی۔
شکایت میں کہا گیاتھا کہ ایلویش یادو نے اپنے نوئیڈا فارم ہاؤس میں سانپ کے زہر اور زندہ سانپوں کے ساتھ ویڈیو شوٹ کیا اور "غیر قانونی" ریو پارٹیوں کا اہتمام کیا جہاں غیر ملکی لڑکیوں کو باقاعدگی سے مدعو کیا جاتا ہے۔
شکایت کے مطابق، اس کے بعد این جی او کے ایک شخص نے ایلوش یادو سے رابطہ کیا اور اس سے کوبرا کا زہر لینے کو کہا۔ مبینہ طور پر ایلویش نے اپنے ایجنٹ کی تفصیلات بتائی اور اپنا فون نمبر فراہم کیا۔
رابطہ کیے جانے پر، ایجنٹ نے سانپ اور سانپ کا زہر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور پانچ لوگ - راہل، تیتوناتھ، جے کرن، نارائن، رویناتھ - ڈیکوی پارٹی کے مقام پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد این جی او والوں نے پولیس کو اطلاع دی اور سانپ اور سانپ کا زہر لانے والے پانچ افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تمام 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بظاہر ایلویش یادو کا نام لیا۔
یادرہے ایلوش حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئے جب ان کو بھتہ خوری کی کال موصول ہوئی جس میں ان سے 1 کروڑ بھارتی روپے بھتہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس نے بھتے کی مبینہ کالیں کرنے والے شخص کو گجرات سے گرفتار کرلیا تھا۔ اپنی بڑی OTT جیت کے بعد، ایلویش نے دبئی میں 8 کروڑ روپے کا ایک گھر خرید رکھا ہے۔
ایلوش یادو کے یوٹیوب پر 7.51 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 15.6 ملین فالوورز ہیں۔