عدالت کی عمران خان کو واٹس ایپ پر بیٹوں سےبات کرانےکی اجازت

Nov 03, 2023 | 12:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے،کل ہفتہ ہے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔

بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں