ایک نیوز:اشتعال انگیز ٹویٹ،خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے لاہور نے جیل سے اپنی حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کردیا،ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کررہے ہیں،ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے۔
وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ 9 مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں۔
وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ خدیجہ شاہ 5 ماہ سے جیل میں ہیں،کیا خدیجہ شاہ جیل سے ٹویٹ کررہی ہے،خدیجہ شاہ کے سنئیر کونسل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں مصروف ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کیس کو انتظار میں رکھ لیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔