پولیس ہیلپ لائن پرصارفین کےپیسےکاٹنےپرآئی جی پنجاب کانوٹس

Nov 03, 2023 | 11:38 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:  آئی جی پنجاب عثمان انور نے شہریوں کی سہولیات کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1787 پیسے کاٹنے کے معاملہ پر نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایک نیوز کے رپورٹر سلیمان اعوان کے سوال پر آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لے لیا۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کو عوام کی سہولیات کے لیے ہیلپ لائن پر صارفین کے پیسے کاٹنے کے معاملے پر جواب مانگ لیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ آپ نے بہت اچھا سوال کیا اگر ہیلپ لائن پر پیسے کاٹے تو ہم اس معاملہ کو فوری حل کرینگے، صارفین کو یہ فری سہولت فراہم کرینگے،ہم بہت جلد اسلم اقبال اور حماد اظہر کو گرفتار کر لیں گے۔

مزیدخبریں