لاہور:سموگ کے ڈیرے، اے کیو آئی کی شرح 335سےتجاوز

Nov 03, 2023 | 11:03 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیے، صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 335 سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور ریس میں سب سے آگے ہے،سرد موسم کی آمد پر جہاں ہوا میں خنکی کا اضافہ دوسری جانب سموگ نےڈیرے ڈال لیے جبکہ سموگ نے شہر کو اپنی لپیٹ میں بھی لے لیا ہے۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 335 ریکارڈ کی گئی،فیز8-ڈی ایچ اے 347، ایچیسن کالج 370, شاہراہ قائداعظم 330 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوئی۔

نومبر کے مہینے نے سرد موسم کا آغاز کر دیا،شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری  ہے،درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا ہے،شہر کا موجود درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں