پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کی دوڑ میں کون کون شامل؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کی دوڑ میں کون کون شامل؟
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کی دوڑ میں کون کون شامل؟

ایک نیوز: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے اقتدار کا سورج غروب یا برقرار،اگلے چند روز میں ذکاء اشرف کی قسمت کا فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذکاء اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 5۔نومبر کو ختم ہورہی ہے،ذکاء اشرف  مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع کےلئے کوشاں ہیں،نجم سیٹھی سمیت کئی اہم شخصیات ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے دوڑ میں شامل ہیں،ہفتے کا آخری ورکینگ ڈے ہونے کی بنا پر مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع یا توسیع  نہ دینے بارے آج فیصلہ متوقع ہے۔

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی غیر متوقع کارکردگی،مفادات کے ٹکراؤکے بعد چیف سلیکٹر انضمام کا مستعفی ہونے سے تشویش پائی جارہی ہے،اس صورتحال میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔شاہد آفریدی کو بورڈ میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔