کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کی رائیونڈ تبلیغی مرکز آمد،انتظامات کا جائزہ 

Nov 03, 2023 | 10:41 AM

ایک نیوز: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا ہے اور منتظمین مرکز کے ہمراہ سالانہ اجتماع کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ ان کے ہمراہ تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع ہے۔ جس کیلئے سیکیورٹی اور میونسپل انتظامات مکمل ہیں۔ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 5 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو سےزائد اضافی سی سی ٹی وی کیمرے ضلعی انتظامیہ نے نصب کیے ہیں۔ سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران اور وارڈنز تعینات ہیں۔ اجتماع کیلئے 2700 بسز، 5800 کاروں اور 10 ہزار موٹرسائیکلوں کی پارکنگ سائٹ قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مرکز میں 10بستروں کا ہسپتال، 6 میڈیکل کیمپس اور 16 میڈیکل موٹرسائیکل سکواڈ بھی کام کرے گا۔

مزیدخبریں