فوجی عدالتوں کی اہمیت پر عوام کا اظہار خیال 

فوجی عدالتوں کی اہمیت پر عوام کا اظہار خیال 
کیپشن: Public opinion on the importance of military courts

ایک نیوز: حال ہی میں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ 

عوام نے فوجی عدالتوں کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ''دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملٹری کورٹس کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئین بات ہے''۔ ''ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہونا ٹھیک بات نہیں''۔ 

عوام نے اظہارخیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ''فوجی عدالتوں میں مقدمات چلنے سے دہشتگردوں کو ریلیف نہیں ملے گا''۔ ''ہمیں فوجی عدالتوں پر اعتماد اور فخر ہے''۔ ''بعض فیصلے سول عدالتیں نہیں کرسکتی اور وہ تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ایسے فیصلے فوجی عدالتوں میں جلدی نمٹ جاتے ہیں''۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ ''فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے امن قائم ہوگا''۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔