ایک نیوز: جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔