ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن 

Nov 03, 2023 | 09:03 AM

ایک نیوز: نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت اور معیشت کے استحکام کی خاطر سخت اقدامات جاری ہیں۔ 

حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 22 اکتوبر سے29 اکتوبرتک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول اور 5448 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 

اسلام آباد اور پنجاب سے 5241 ، سندھ سے34 اور خیبرپختونخوا سے 173 بجلی چور گرفتار پنجاب اور اسلام آباد میں3217، سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں325 ایف آئی آر درج ہوئیں۔ 

کارروائی کے دوران پنجاب اور اسلام آباد سے 1.91 بلین، خیبرپختونخواہ سے 1.08 بلین، سندھ سے 1.39 بلین اور بلوچستان سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیا۔ یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول اور 24 ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 

نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں