ایک نیوز:ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ جیتنےوالی انس جابر نے انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی انس جابر اپنی جیت پر تبصرے کے دوران غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
اونس جابرکا کہنا تھا ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔
Ons Jabeur says she’s donating a portion of her prize money to Palestine:
— The Tennis Letter (@TheTennisLetter) November 2, 2023
“I am very happy with the win but I haven't been very happy lately. The situation in the world doesn't make me happy... I feel like… I am sorry. It’s very tough seeing children & babies dying every day.… pic.twitter.com/fVBz9McSjU
ٹینس اسٹار کا کہنا تھا انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کیلئے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا، میں دنیا میں امن چاہتی ہوں۔
یادرہےکہ غزہ میں 7اکتوبرسےاسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس کےنتیجےمیں اب تک8 ہزار800 سے زائد فلسطینی شہید اور23 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، صیہونی فورسز کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں آدھے سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔