ایک نیوز:اگرآپ کےبچےشرارتی ہیں تواس ریسٹورنٹ میں کھاناکھانےپراضافی بل اداکرناپڑیگا۔
تفصیلات کےمطابق جورجیا کا ایک ریسٹورنٹ اپنے ان تمام صارفین سے بِل میں اضافی چارجز وصول کرتا ہے جن کے ساتھ شرارتی بچے موجود ہوں۔
ریسٹورنٹ کےمالک نےمیڈیاگفتگوکرتےہوئےاس حوالےسےبتایاکےہم نےیہ پالیسی کورناوباکےدوران متعارف کروائی تھی۔
ریسٹورنٹ کے مینیو میں اس پالیسی کے بارے میں کچھ اس طرح سے لکھا ہے کہ یہ نوٹ ان والدین کے لیے جن کے بچے بڑے ہیں۔
نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ”عزت نہیں تو کوئی خدمت نہیں“یعنی ریسٹورنٹ کے ماحول میں اپنے شرارتی بچوں کو سنبھالیں ورنہ نتائج کے ذمے دار آپ خود ہوں گے۔
مینیو میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ شرارتی بچوں کے والدین سے جرمانہ یعنی بِل میں اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔
تاہم کائل لینڈمین نامی ایک صارف نے بتایا ہے کہ میرا بِل زیادہ آیا تو پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ریسٹورنٹ نے میرے بچوں کے شرارتی ہونے کی وجہ سے میرے بل میں50 ڈالرز کے اضافی چارجز لگائے ہیں۔