کراچی:دکاندارنےڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،ڈاکوہلاک

کراچی:دکاندارنےڈکیتی کی واردات ناکام بنادی،ڈاکوہلاک
کیپشن: Karachi: The shopkeeper foiled the robbery, the robber was killed

ایک نیوز:کراچی میں دودھ کی دکان پرڈکیتی کی واردات دکاندارنےناکام بنادی اوردوطرفہ فائرنگ سےایک ڈاکوہلاک اورراہگیرخاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےکورنگی نمبرساڑھےپردودھ کی دکان پرڈکیتی کےواردات دکان مالک نےناکام بنادی۔
ذرائع کےمطابق دوڈاکوڈکیتی کی نیت سےدکان میں داخل ہوئے،مزاحمت کرنےپرملزمان نےفائرنگ کردی،دکاندارکی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیاجبکہ فائرنگ کی زدمیں آکرراہگیرخاتون بھی زخمی ہوئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اورہلاک ڈاکوکی لاش اورراہگیرزخمی خاتون کوہسپتال منتقل کردیاگیا،ہلاک ڈاکوکےپاس سےاسلحہ برآمدہواہے، جبکہ دوسرا ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہےجس کوجلد گرفتارکرلیاجائےگا۔