بھارت میں بھی اسرائیلی حملوں کےخلاف مظاہرے

بھارت میں بھی اسرائیلی حملوں کےخلاف مظاہرے
کیپشن: Demonstrations against Israeli attacks in India too

ایک نیوز:بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسرائیلی حملوں کےخلاف مظاہرےشروع ہوگئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل کی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس کےخلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہےاوراحتجاج کیاجارہاہے۔
کولکتہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے”فلسطین آزاد کرو“کے پلے کارڈز اٹھاکر عالمی برداری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل تنازع کی قیمت بچے چکا رہے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں3 ہزار500 سے زیادہ بچوں کی جانیں جاچکی ہیں۔
یونیسیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ صرف نمبر نہیں بلکہ معصوم بچے ہیں، اس جنگ کے اثرات بچوں کے ذہنوں میں زندگی بھر رہ سکتے ہیں۔