ایک نیوز:حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےکہاہےکہ فلسطین کی عورتیں، بچےاورعلما سب جنگ کے میدان میں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی طوفانِ اقصیٰ کانفرنس سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ویڈیو لنک کےذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے۔
اسماعیل ہنیہ نےکہاکہ مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کا مؤقف پیش کر رہے ہیں، فلسطین کی عورتیں، بچےاورعلما سب جنگ کے میدان میں ہیں۔
سربراہ حماس نے کہا کہ امت گواہ ہے کہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں، فلسطینی پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں، فلسطین کی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔