سنی دیول نےبالی ووڈ کےاداکاروں کارازکھول دیا

سنی دیول نےبالی ووڈ کےاداکاروں کارازکھول دیا
کیپشن: Sunny Deol opened the doors of Bollywood actors

ایک نیوز:بھارتی فلم انڈسٹری کےایکشن ہیروسنی دیول نےبالی ووڈاداکاروں کارازکھول دیا۔
تفصیلات کےمطابق فلم ”غدر2“سےانڈسٹری میں واپسی کےبعدسنی دیول آج کل خبروں کی زینت بنےہوئےہیں۔
سنی دیول نےحال میں ایک شومیں شرکت کی،جس میں اداکارسےسوال وجواب کئےگئے،سنی دیول نےبالی ووڈکنگ شاہ رخ خان سےمتعلق پوچھےگئےسوال کاجواب دیتےہوئےکہاکہ انہیں شاہ رخ سے متعلق یہ چیز سب سے زیادہ نا پسند ہے کہ انہوں نے اداکاروں کو کموڈیٹی بنادیا ہے۔ البتہ وہ خود بہت محنتی شخص ہیں۔ 
خیال رہے کہ سنی دیول اور شاہ رخ خان نے1993 کی ہٹ فلم ڈر میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں جوہی چاولہ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔
اسی طرح اداکار نے خطروں کےکھلاڑی اکشے کمار سے متعلق کہا کہ انہیں جو چیز اکشے سے متعلق پسند نہیں ہے وہ ان کا بہت زیادہ فلمیں بنانا ہے۔ 
سنی دیول نے شو کے دوران سلمان خان سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بہت نفیس انسان ہیں انہوں نے سب کو باڈی بلڈر بنادیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی باڈی بلڈر ہو۔