میلسی:موٹرسائیکل رکشہ اورٹرالرمیں تصادم،1شخص جاں بحق

میلسی:موٹرسائیکل رکشہ اورٹرالرمیں تصادم،1شخص جاں بحق
کیپشن: Mailsi: Collision between motorcycle rickshaw and trailer, 1 person died

ایک نیوز:میلسی میں موٹرسائیکل رکشہ اورٹرالرمیں تصادم سےرکشہ ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق میلسی کےنواحی علاقے ٹبہ سلطانپور میں موٹر سائیکل رکشہ اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےجاں بحق ہونےوالےشخص کی لاش کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ وہاڑی روڈپرچوک عاصم کےقریب پیش آیا،حادثےمیں موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت محمدرفیق کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق حادثےکےبعدٹرالرڈرائیورموقع سےفرارہوگیا،جائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرکےجاں بحق ہونےوالےشخص کےورثاکی درخواست پرٹرالرڈرائیورکےخلاف کارروائی کاآغازکردیاگیاہے۔