تامل اداکارگھوبالائیہ70برس کی عمرمیں چل بسے

Nov 03, 2023 | 01:32 AM

ایک نیوز:بھارتی تامل فلموں کےاداکارگھوبالائیہ70برس کی عمرمیں چل بسے۔
تفصیلات کےمطابق تامل اداکار راگھو بالائیہ المعروف جونیئر بالائیہ کافلمی کیرئیرچاردہائیوں پرمحیط ہے۔اداکارنےزیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے۔ 
جونیئر بالائیہ نے اپنی آخری سانسیں چنئی میں لیں۔ اداکارکی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ 
جونیئر بالائیہ کی موت پر شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں