ٹھٹھہ:ڈاکٹروں کی غفلت کےباعث 3بچے جاں بحق

Nov 03, 2023 | 00:53 AM

ایک نیوز:ٹھٹھہ میں ڈاکٹروں کی غفلت اورادویات کی کمی کےباعث تین بچےجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سول ہسپتال ٹھٹھہ میں ڈاکٹروں کی عدم توجہی کےباعث تین بچےجاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق سجاول کےروہیل کوخون کی کمی کےباعث سول ہسپتال میں لایاگیاتھا،جوڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سےجاں بحق ہوگیا،ایک اورڈیڑھ سالہ بچےماجدولدامین کوگیسٹروکےباعث سول ہسپتال میں منتقل کیاگیاجوطبی امدادنہ ملنےکےباعث انتقال کرگیا،دوسری جانب دوسالہ اسحاق بھی طبی امدادنہ ملنےکی وجہ سےسول ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق ورثاکاکہناہےکہ سول ہسپتال میں ادویات کی کمی اورڈاکٹروں کی غفلت کےباعث تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔

مزیدخبریں