ایک نیوز : محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے،جس کے باعث اگلے ہفتے ملک میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک کے مطابق ابھی تو بارش کے کوئی خاص امکان نہیں ہیں، بارشوں والا سلسلہ موجود نہیں ہے، رواں ہفتے تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے مگر اگلے ہفتے ایک بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔بارش جب ہوگی تو بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق خشک سردی کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عوام کیلیے مشورہ ہے کہ ماسک کا استعمال کریں۔