ایک نیوز نیوز :کیا اب عوام کو بھی مارو گے؟ مسلم لیگ ن کے رہنرہنما اور وزیر اعظم کے سابق فوکل پرسن احمد جوادنے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف سےہوش کے ناخن لینے کی اپیل کردی ۔ واضح رہے کہ احمد جواد نے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے سابق فوکل پرسن احمد جوادنے عمران خان پر حملے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی بھی ہوش کر لو، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے،ہر حملہ، ہر مزاحمت، ہر انکار اسکی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنے گا،عوام کے سامنے کھڑے ہونے والے مٹ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا ۔احمد جواد وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تھے۔ احمد جواد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔