میانوالی: عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Nov 03, 2022 | 22:34 PM

ایک نیوز نیوز: گوجرانوالا کی تحصیل وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے نتیجہ میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے ہر چھوٹے اور بڑے شہر میں پی ٹی آئی کارکن احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

لاہور، راولپنڈی، کراچی، فیصل آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھرنے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق میانوالی میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر تمام شہروں میں مظاہرے بھی ہوں گے۔ 

مزیدخبریں