ایک نیوز نیوز: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب کارکنوں کے ساتھ راناثناءاللہ کی رہائش گاہ ڈی ٹائپ پل کے باہر دھرنہ دیے بیٹھے تھے۔
رانا ثنا جو فیصل آباد میں بھی نہیں اسکے گھر پر پنجاب پولیس کی سکواڈ اور نفری لگی ہے اور ہمارے اوپر dtype پل پر فائرنگ ہو رہی ہے یہاں سیکورٹی کیوں نہیں ہے؟؟
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) November 3, 2022
اب سمجھ آئی ہدایات کہا سے آرہی ہے
ہم کھڑے ڈٹ کر کھڑے ہے اب جان جائے گی تو جائے گے ورنہ نہیں جائے گے pic.twitter.com/Brq3zNsNkV
فرخ حبیب کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ٹائپ پل فیصل آباد پر ہمارے دھرنے پر فائرنگ کروائی گئی۔ یہ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے ہم کھڑے ہیں۔ یہی کھڑے ہیں، ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
Dtype پل فیصل آباد پر ہمارے دھرنے پر فائرنگ کروائی گئی۔ یہ امپورٹڈ حکومت جو مرضی کرلے ہم کھڑے ہے یہی کھڑے ہے ڈٹ کر کھڑے ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) November 3, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ عمران خان شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
عمران خان شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے pic.twitter.com/j5z5ummUTJ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) November 3, 2022