عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملالہ یوسفزئی کی مذمت

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملالہ یوسفزئی کی مذمت
کیپشن: Murder attack on Imran Khan, Malala Yousafzai condemned(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آج ساتواں روز تھا۔ لانگ مارچ پنجاب کے ضلع گوجرانوالا کی تحصیل وزیرآباد سے گزر رہا تھا۔ جہاں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید، حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چودھری محمد یوسف بھی شامل ہیں۔ 

اب اس واقعے کی ملالہ یوسفزئی نے بھی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنماؤں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔ 

ملالہ نے مزید کہا کہ پرتشدد احتجاج کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتا۔ عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔