ہم بھاگنے والے نہیں ، عمران خان کا ہسپتال سے پیغام 

Nov 03, 2022 | 21:54 PM

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال سےجاری پیغام میں کہا کہ ان کو سیدھا کرنے کیلئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ جھکوں گا نہیں اور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مزید ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا اسلام آباد کی جانب قافلہ رواں دواں رہے گا۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور شوکت خانم میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں