ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال غلط معلومات، جعلی پروپیگنڈا کیلئے نہیں ہونا چاہیے، عارف علوی

Nov 03, 2022 | 20:52 PM

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 23 کے شرکا سے خطاب کیا، صدر مملکت نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو آئی ٹی، اے آئی، کمیونیکیشن میں پیشرفت سے باخبر رہنے کی تجویزدیتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہاکہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہئے، مواصلاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کیلئے ہے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بطور غلط معلومات، جعلی پروپیگنڈا استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ طلبا پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے سخت محنت کریں ، آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہمی پر این ڈی یو کی تعریف کی۔

مزیدخبریں