ایک نیوز نیوز :کینڈین وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو نے بھی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔