ایک نیوز نیوز: عمران خان لانگ مارچ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ جن کا شوکت خاتم اسپتال میں علاج جاری ہے۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شوکت خاتم ہسپتال پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے علاج کے لیے ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا علاج کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ گولی جسم کے اندر ہے یا نکل چکی؟ گولی کے کچھ ذرات اب بھی اندر ہے۔ عمران خان کو آپریشن تھیٹر لیجایا گیا ہے۔ سرجری کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک بڑھ گئی ہے۔ جبکہ اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔