ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں- آج وہ ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں۔ وہ آخری سانس تک لڑے گا۔ اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔ یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم صفدر نے دو دن پہلے کہا تھا عمران خان کا وقت ختم ہو گیا ہے اور آج عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گیا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ رانا ثنا اللہ بھی کئی دن سے سر کچلنے جیسے الفاظ ادا کر کے قاتلانہ حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ اور آج قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔
شہباز گل نے سوال اٹھایا کہ کچھ لوگوں نے ملزم کا اقراری بیان لیکر فورا خاص میڈیا کو بھی پہنچا دیا۔ بیان کچھ چینلز حتی کہ پی ٹی وی پر بھی چلایا جا رہا ہے کچھ سمجھ آئی؟ اس کو مشہدی رنگ دینے کی کوشش ہے۔ یہ سیدھا سیدھا قاتلانہ حملہ ہے۔ اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔
مریم صفدر نے دو دن پہلے کہا تھا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 3, 2022
عمران خان کا وقت ختم ہو گیا ہے
اور آج عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گیا ہے
رانا ثنا کئی دن سے سر کچلنے جیسے الفاظ ادا کر کے قاتلانہ حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ اور آج قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 3, 2022
عمران خان ہماری ریڈ لائین ہیں- آج وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 3, 2022
آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں۔ وہ آخری سانس تک لڑے گا۔ اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔
یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ حقیقی آذادی کی جنگ جاری رہے گی۔