عمران خان پر حملہ ناکام بنانے والے کارکن کا نام بھی سامنے آگیا

Nov 03, 2022 | 18:38 PM

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والےکارکن ابتسام کا بیان بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملہ کرنیوالے ابتسام نامی کارکن نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں کنٹینر کے باہر کھڑا تھا، حملہ آور کو پستول لوڈ کرتے دیکھا اور اس کے دونوں ہاتھ اوپر تھے۔حملہ آور کو دیکھتے ہی اس کی طرف بڑھا اور پستول اس کی نیچے کرنے کی کوشش کی، میں نے دیکھا کہ حملہ آور نے پستول اوپر کی میں جھپٹا تو نشانہ نیچے ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور بھاگا تو پیچھے سے اسے پکڑ لیا اس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، فائرنگ کرنے والا کنٹینر سے 10 فٹ دور تھا۔

مزیدخبریں