ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان پر گولی چلانے والے مبینہ حملہ آور کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ حملہ آور نے ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ کنجا پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر گولی چلانے کے اعترافی بیان میں کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے تھے۔مجھ سے یہ سب دیکھا نہیں گیا۔ میں صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا اور کسی کو نہیں۔ میرے پیچھے کوئی نہیں، میں اکیلا تھا۔
موٹرسائیکل ماموں کی دکان پر کھڑی کردی تھی۔میں نے صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی تھی۔میں نے عمران خان کو مارنے کا اچانک فیصلہ کیا۔فائرنگ اللہ والا چوک پر عمران خان کے کنٹنیر پر کی گئی۔
Breaking: confessional statement by the attacker. ???????? pic.twitter.com/q7ODjM4shW
— Asma Shirazi (@asmashirazi) November 3, 2022