ایک نیوز نیوز :شیخ رشید احمد نے عمران خان پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیاان کا کہناتھا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان کی سلامتی پر اور جمہوریت پر حملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشیدنے کہا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان کی خانہ جنگی کی سازش ہے، عمران خان کی جان لینے کا منظم منصوبہ ہے،عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،رانا ثنااللہ جو ایک اجرتی قاتل اور ذہنی مریض ہے وہ بار بار کہہ رہا ہے کہ ہم کچل دیں گے،ایک سازش کے تحت یہ بیکاری مسلط کیئے گئے ہیں،پوری دنیا میں بدنام ہو گئے ہیں اور ان کو کوئی خیرات نہیں ملی
شیخ رشیدرنے مزید کہا کہ اولپنڈی سے عوام کا سمندر نکلنا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گے،ان کو قانون کے حوالے کریں سے،عوام سے کہوں گا کہ وہ پرامن رہیں،عوام قانون ہاتھ میں نہ لیں اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان کی جان بچ گئی،انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ اور ان کے پیچھے سازشی حکومت قانون کے شکنجے میں آئے گی،یہ لوگ قانون کے دائرے سے نہیں نکل سکے گی پاکستان مسائل سے نکل جائے گا،قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے،سازشی اسی ماہ بے نقاب ہو جائیں گے۔